ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف امریکا اورلندن میں نئے مظاہرے،ریلیاں

ریلی میں میئر نیویارک اور ڈیموکریٹ پارٹی رہنما بل ڈے بلاسیو کی بھی شرکت،ہمیں سب کا تحفظ کرنا ہے،خطاب

منگل 21 فروری 2017 11:40

واشنگٹن/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر امریکا میں متعدد مقامات پراورلندن میں مظاہرے کیے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع نیویارک شہر کے مشہور ٹائم اسکوائر پر ہوا، جس میں ’’آئی ایم آ مسلم ٹو‘‘ یعنی میں بھی ایک مسلمان ہوں‘‘ کے نعرے کے ساتھ ایک ہزار سے زائد افراد شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بعض افراد نے امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے، جب کہ کچھ نے پلے کارڈز پکڑ رکھے تھے، جن پر ’’نو مسلم بین‘ یعنی ’’مسلمانوں پر پابندی نہیں‘‘ درج تھا۔ اس ریلی سے نیویارک کے میئر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما بل ڈے بلاسیو نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ امریکا ایک ایسا ملک ہے، جو تمام اعتقادات اور مذاہب کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔ادھر لندن میں بھی ہزاروں افراد نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا اورٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :