سیکورٹی وجوہات ،تہران میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

نجی ڈرونز اڑانے کے لیے لائسنس لازم،فردنہیں تنظیموں کو دیئے جائیں گے، ڈپٹی کمانڈرپاسداران انقلاب

منگل 21 فروری 2017 11:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ایرانی حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر چند ہفتوں میں ڈرونز پر فائرنگ کے کم از کم دو واقعات کے بعد تہران پر نجی ڈرونز کی پرواز پر پابندی عائد کر دی ۔ ڈرونز اڑانے کے لائسنس افراد کو نہیں متعلقہ تنظیموں کو دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی رضا کا کہنا تھا کہ حساس تنصیبات کی جانب پرواز کرنے والے ڈرونز کی وجہ سے سکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے۔

تہران میں ڈرونز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے لیکن مقامی افراد ان سے کافی نالاں ہیں۔پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی رضا کا کہنا تھاڈرونز پر کیمرے نصب ہوتے ہیں اور حساس مقامات پر پرواز کرتے ہیں، فلم بنائی جاتی ہے اور اس سے دشمنوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔اور یہ ڈرونز سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ان کا کہناتھا کہ تمام ڈرونز کے لیے پرمٹ لینا لازمی ہے لیکن یہ پرمٹ کسی شخص کے نام پر نہیں دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :