شدت پسندوں اور 32 مراکز کی تفصیلات پاکستان کے حوالے کردیں، افغانستان

پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے،افغان وزارت خارجہ

منگل 21 فروری 2017 11:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) افغانستان نے کہاہے کہ اس نے شدت پسندوں اور شدت پسندی کے مراکز سے متعلق مکمل تفصیلات پاکستان کے حوالے کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اسلام آبادمیں افغانستان سفارتی اہلکاروں نے پاکستان کو 85 اٴْن شدت پسندوں کے پتے اور ان تک پہنچنے کے نقشے فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق پاکستان کو دی گئی معلومات میں شدت پسندوں کے 32 مراکز کے پتے اور ان تک پہنچنے کے نقشے بھی شامل ہیں۔معلومات دینے کے بعد افغانستان نے پاکستان سے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔بیان کے مطابق اس فہرست میں طالبان کے رہبر شوریٰ، حقانی نیٹ ورک سمیت 85 ایسے دہشت گرد ہیں جو پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں موجود ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد افغانستان میں شدت پسندی کے واقعات میں ملوث ہیں اور اٴْنھیں افغانستان کے حوالے کیا جائے۔بیان میں پاکستانی حکام کی جانب سے مثبت جواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اٴْنہیں یقین دلایا گیا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :