بلند عمارت سے لٹکنے پر روسی ماڈل کو دبئی پولیس کی تنبیہہ

منگل 21 فروری 2017 11:21

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) دبئی کی پولیس نے روسی ماڈل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلند عمارت سے بغیر کسی حفاظتی بیلٹ کے لٹکنے کی کوشش آئندہ نہیں کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 22 سالہ روسی ماڈل وکٹوریہ کا ہاتھ ان کے اسسٹنٹ نے پکڑا اور وہ 73 منزلہ دبئی مرینا عمارت سے فوٹو شوٹ کے لیے لٹکیں تھیں۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل المنصوری کے نے کہاہے کہ وکٹوریہ کو طلب کیا گیا اور حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے آئندہ اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس روسی لڑکی نے جوکیا وہ جان کو خطرے میں ڈالنا تھا۔وکٹوریہ کی جانب سے اپنے پرخطر فوٹو شوٹ کی جو تصاویر انسٹا گرام پر ڈالی گئی ہیں ان کو 70 ہزار افراد نے پسند کیا ہے جبکہ تین لاکھ 80 ہزار افراد نے وڈیو کو پسند کیا ہے۔تاہم کئی لوگوں نے وکٹوریہ کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :