ٹرمپ نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مکماسٹر کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا

منگل 21 فروری 2017 11:21

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے نئے مشیر کے طور پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مکماسٹر کو نامزد کردیا ۔ٹرمپ نے 54 برس کے مکماسٹر کو بے انتہا صلاحیت اور تجربے کا مالک شخص قرار دیا۔

(جاری ہے)

وائس آف امریکا کے مطابق صدرٹرمپ نے اِس نامزدگی کا اعلان فلوریڈا کے ساحل پر واقع بحر اوقیانوس کے اپنے صحت افزا مقام، مارلواے لاگوسے کیا۔

اٴْنھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کیتھ کیلوگ جو اٴْن کے قائم مقام مشیر رہ چکے ہیں، اب نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف دی سٹاف کے فرائض انجام دیں گے۔اِن دِنوں مکماسٹر فوج کے کیپ ایبلٹیز انٹیگریشن سینٹرکے سربراہ ہیں۔ ٹرمپ نے کم از کم تین دیگر امیدواروں کے مقابلے میں اٴْن کا چناؤ کیا، جن میں کیلوگ بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ مکماسٹر مائیکل فلن کی جگہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :