امریکی خاتون نے کی دل کی پیوند کاری کے بعد ناکارہ دل کے ساتھ تصویر بنوائی

منگل 21 فروری 2017 11:21

امریکی خاتون نے کی دل کی پیوند کاری کے بعد ناکارہ دل کے ساتھ تصویر بنوائی
نیوجرسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک خاتون کے دل کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق 48 سالہ خاتون لیزا سیلبرگ 12 برس کی عمر سے دل کے ایک عارضے میں مبتلا تھی اور اسے 36 برس بیماری کے ساتھ گزارنے کے چھٹکارہ مل گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق لیزا گزشتہ برس اپنے بیمار دل کے ساتھ جاری زندگی کے سفر کے اختتام کے قریب پہنچ گئی اور اس کے دل کے ناکارہ ہونے کا آغاز ہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

مریضہ کے سامنے دو ہی آپشن تھے،پہلا موت اور دوسرا دل کی تبدیلی کا،خاتون نے دوسرے آپشن پر عمل کا فیصلہ کیا اور وہ نئے دل کے لگائے جانے کے کامیاب آپریشن کے بعد زندگی کی طرف لوٹ آئی۔ اخبار کے مطابق امریکی خاتون لیزا نے آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل ڈاکٹروں سے اس خواہش کا اظہار کیاکہ اس کے پرانے اور بیمار دل کو محفوظ رکھا جائے تاکہ ہوش میں آنے کے بعد وہ اپنے دل کو دیکھ سکے۔ڈاکٹروں نے اس کے آپریشن کے بعد ہوش میں آتے ہی لیزا کو اس کا پرانا دل تھما دیا گیا جس کو اس نے بڑی دلیری کے ساتھ اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور 48 سال تک ساتھ دینے والے دل کو الوداع کہنے سے قبل اس کے ساتھ یادگار تصویر بنوائی۔