لیبیا کے وزیراعظم کے قافلے پر حملہ ، 2 محافظ زخمی

منگل 21 فروری 2017 11:21

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کے قافلے پر شدید فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

العریبہ ٹی وی کے مطابق لیبیا کی حکومت کے ترجمان اشرف الثلثی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے قافلے پر طرابلس کے علاقے ابو سلیم میں شدید فائرنگ کی گئی ہے۔

تمام کاریں بکتر بند تھیں۔اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے تعین کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔لیبیا کی سپریم سٹیٹ کونسل کے ترجمان محمد سالم نے کہا ہے کہ کونسل کے سربراہ عبدالرحمان آل سوحیلی اور صدارتی گارڈز کے سربراہ نجمی آل نکوح بھی اس قافلے میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں 2 محافظ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :