شام، بم دھماکے میں 4 روسی فوجی ہلاک

منگل 21 فروری 2017 11:21

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسیوں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو شامی فوج کے قافلے میں شامل روسی فوجیوں کی گاڑی کو طیاس کے عسکری ہوائی اڈے کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 2 فوجی زخمی ہوئے۔ شامی فوج کا قافلہ طیاس کے فوجی ہوائی اڈے سے حمص جا رہا تھا۔ستمبر 2015ء میں شامی صدر بشار الاسد کے مطالبے پر روسی فوجی مداخلت کے بعد سے شام میں مارے جانے والے روسی فوجیوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :