داعش کے عسکریت پسند عرب خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں ، پر تشدد واقعات میں ملوث ہیں،ہیومن رائٹس واچ

منگل 21 فروری 2017 11:21

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے عسکریت پسند عرب خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں اور دوسرے پر تشدد واقعات میں بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس تنظیم نے واضح کیا کہ داعش کے ہاتھوں عرب خواتین کے اغوا، مار پیٹ، جبری شادیوں اور جنسی استحصال کے واقعات سے متعلق دستاویزات مرتب کی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ علاقے حویجہ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والی خواتین کو تشدد اور جنسی استحصال کا سامنا رہا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق زیادتی کے ان واقعات کو عالمی سطح پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔اس تنظیم کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے بین الاقوامی برادری اور مقامی حکام متاثر ہ خواتین کی دادرسی کی ہر ممکن کرشش کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :