ایران ، فوجی مشقوں کے دوران انتہائی جدید میزائلوں کا استعمال

منگل 21 فروری 2017 11:21

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ایرانی انقلابی گارڈز نے فوجی مشقوں کے دوران متعدد جدید میزائل داغے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان سمارٹ اور ایڈوانسڈ راکٹوں کا تجربہ اٴْن تین روزہ فوجی مشقوں کے دوران کیا گیا جو پیر کو شروع ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا میں ٹرکوں سے مختلف راکٹ چھوڑنے کی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے سربراہ جنرل محمد پاک پور نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ فجر تین، فجر چار اور فجر پانچ کے علاوہ ایک اور راکٹ کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام راکٹوں کی مار سو کلومیٹر سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :