جرمن چانسلرکا الجزائر کا دورہ ملتوی

منگل 21 فروری 2017 11:21

ْ برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) الجزائر کے صدر عبدالعزیز بٴْوطفلیکہ کے علیل ہونے کے باعث جرمن چانسلر انجیلا مرکل کادورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اعلان کے مطابق مرکل کو پیر کی شام الجزائر کے دارالحکومت پہنچنا تھا اور انہیں منگل کو صدر بوطفلیکہ سے ملاقات کرنا تھی۔

(جاری ہے)

الجزائر کے صدر کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کو لاحق سانس کی نالیوں کی تکلیف میں شدت پیدا ہو گئی ہے اور اس لیے وہ جرمن چانسلر سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ 79 سالہ صدر گزشتہ 11برسوں کے دوران کئی مرتبہ علاج کے لیے فرانس جا چکے ہیں۔ وہ 1999ء سے الجزائر کے صدر چلے آ رہے ہیں اور اٴْن کی موجودہ مدت صدارت 2019ء میں ختم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :