آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

منگل 21 فروری 2017 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرمزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

جبکہ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ07، راولاکوٹ، کوٹلی02،سیالکوٹ،منڈی بہاولدین 03،منگلا 01، ہنزہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام منفی میں08، پارہ چنار منفی 05، قلات منفی04، کوئٹہ منفی 03، دیر منفی 02، استور، سکردو اور مالم جبہ میں درجہ حرارت 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :