ہم ہار کے بھی جیتیں گے اور یہ جیت کر بھی عوام میں ہار چکے ہیں، شیخ رشید

حکومت پوری دنیا میں لابنگ کے لیے نکل چکی، سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 11:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم ہار کے بھی جیتیں گے اور یہ جیت کر بھی عوام میں ہار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا حل انصاف سے نکلے گا اور انصاف میں 3 دن رہ گئے ہیں، سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری دنیا میں لابنگ کے لیے نکل چکی لیکن ہم ہار کے بھی جیتیں گے اور یہ جیت کر بھی عوام میں ہار چکے ہیں۔