گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے 7 ارب روپے جاری

منگل 21 فروری 2017 10:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) گلگت بلتستان کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے وزیر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے 7 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور چاہتی ہے کہا عوام کی بھلائی کے لئے شروع کئے جانے والے تمام منصوبوں کو پر وقت مکمل کیا جائے ، اس مقصد کے لئے 7 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے لئے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔