کینیڈا کی کمپنی خیبر پختونخوا میں شمسی توانائی پراجیکٹ کی تعمیر میں دس کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کرے گی

منگل 21 فروری 2017 10:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) خیبر پختونخوا میں کینیڈا کی مالی اور تکنیکی معاونت سے شمسی توانائی پراجیکٹ تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق کینیڈا خیبر پختونخوا میں ایک ہزار میگا وات کے پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا،اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور کینیڈا کی تجارتی کارپوریشن کے ایک معاہدے پر دسخط کر دیئے گئے ہیں۔معاہدے کے تحت کینیڈا صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک سو ملین (دس کروڑ)کینیڈین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ پراجکیٹ کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کے ساتھ ساتھ بھر پور تحفظ بھی فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :