رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہائی ٹیک لبریکینٹس کی فی حصص آمدنی میں 0.42 روپے کمی

منگل 21 فروری 2017 10:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی ششماہی کے دوران ہائی ٹیک لبریکینٹس کی فی حصص آمدنی میں 0.42 روپے کی کمی واقعہ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.36 روپے رہی تھی جبکہ جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن2.94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔