ْگذشتہ سال کے دوران موٹر سائیکل کی مقامی پیداوارمیں 18 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ برائے شماریات

منگل 21 فروری 2017 10:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سال 2016ء کے دوران موٹر سائیکل کی مقامی پیداوارمیں 18 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال 2.2 ملین موٹر سائیکلز کی پیداوار حاصل کی گئی جبکہ سال 2015ء کے دوران ملک میں تیار کئے گئے موٹر سائیکل کی پیداوار کا حجم 1.9 ملین یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق سال 2016 ء کے دوران پاکستان میں تیار کئے جانے والے جاپانی اور چین کے تعاون سے تیار کئے جانے والے موٹر سائیکل کی پیداوار22 لاکھ67 ہزار468 یونٹس تک بڑھ گئی ہے جبکہ سال 2015ء کے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے موٹر سائیکل کی پیداوار کا حجم 19 لاکھ 12 ہزار944 یونٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح سال 2015ء کے مقابلے میں گذشتہ سال 2016ء کے دوران موٹر سائیکل کی مقامی پیداوار میں18.53فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔