سیاحت کے شعبہ کے کاروبارمیں 40 فیصد اضافہ ہوا ،منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی

منگل 21 فروری 2017 10:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفور نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کے شعبہ کے کاروبارمیں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے شمالی علاقہ جات اور مری سمیت ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں واقع موٹلز کے کاروبارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ ملک بھرکے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سیاحتی سیزن کے اختتام پر کارپوریشن سیاحت کے شعبہ کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرے گی تاکہ شعبہ میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کی ترقی سے عالمی سیاحوں کی پاکستان میں آمد سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے میں بھی مدد ملے گی۔