پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی طرف سے 2016ء کے دوران 89 ارب روپے ٹیکس ادائیگی

منگل 21 فروری 2017 10:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی) نے سال 2016ء کے دوران مختلف ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے کو89 ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں جن میں ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق سال2016ء کے دوران کمپنی کو44 ہزار867 ملین روپے کا منافع ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 40.55 روپے تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے قومی خزانے کو مختلف ٹیکسز کی مد میں89 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :