آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

منگل 21 فروری 2017 09:21

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ میچ (آج) بدھ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ آئی لینڈرز نے میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :