نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

منگل 21 فروری 2017 09:21

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ پروٹیز کو کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا 22 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا، تیسرا 25 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، چوتھا یکم مارچ کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 4 مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک ڈونیڈن، دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :