موبائل کے ذریعہ مسافروںکو اپنی نشست مخصوص کرانے کی سہولت فراہم کردی ہے،خواجہ سعد رفیق

�کانومی کلاس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اے سی سٹینڈرد کیا جارہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس

منگل 21 فروری 2017 03:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے لئے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے موبائل کے ذریعہ بھی ملک کے کسی بھی حصہ میں سفر کرنے والے مسافروں اپنی نشست مخصوص کرانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ علاوہ ازیں پہلے مرحلے میں 300 اکانومی کلاس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اے سی سٹینڈرد کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا اس سے قبل ای ٹکٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس دوران خیال کیا گیا کہ جن شہریوں کے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی سہولت موجود نہیں ہے وہ اس سہولت سے مستفید ہونے سے محروم رہ گئے ہیں اُن کی سہولت کے لئے اب موبائل ایب شروع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اب آپ انے موبائل کے ذریعے جب چاہیں اپنی نہ صرف نشست مخصوص کروا سکتے ہیں بلکہ ہر کلا سکا کرایہ، گاڑی کا روٹ، گاڑیوں کی روانگی اور منزل مقصود تک پہنچنے کا دورانیہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافرں کی سہولت کے لئے کئے منصوبہ جات پائپ لائن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافرں کی اکانومی کلاس کی کوچز کو ازسرنو تبدیل کیا گیا ہے اور اب مسافر اکانومی کلاس میں بھی سفر کے دوران کسی قسم کی گردوغبار سے بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کھیپ میں 300 اکانومی کلاس کو اے سی سٹینڈرد کا درجہ دیا جارہا ہے۔ گاڑیاں ماضی کی نسبت اب ہر وقت روانہ ہوتی ہیں اور ہر وقت میں اُن کی آمد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کوشش میں مصروف ہیں کہ پاکستان ریلوز کو دنیا بھر کی بہترین ریلی میں تبدیل کردیں اگرچہ اس میں وقت لگے گا مگر سفر جاری رہے تو منزل مل ہی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :