میڈیادہشتگردوں کی مشہوری کاکام کررہاہے ،لوگوں کوخوفزدہ کرنابندکرے ، راناثناء اللہ

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے کی باتیں غلط ہیں ،وزیرقانون پنجاب

منگل 21 فروری 2017 03:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ میڈیادہشتگردوں کی مشہوری کاکام کررہاہے ،لوگوں کوخوفزدہ کرنابندکرے ،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے کی باتیں غلط ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے کی باتیں غلط ہیں ،نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیاگیاتنقیدکے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسزاپناکام کررہی ہے ،سیہون واقعے کے سہولت کارشکارپورسے پکڑے گئے ،پنجاب میں رینجرزتعینات کرنے کافیصلہ دباؤمیں آکرنہٰں کیا،رینجرزکوگرفتاریوں اورسرچ آپریشن کااختیاردیاہے کومبنگ آپریشنزپہلے ہی رینجرزپولیس کے ساتھ حصہ لیتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میڈیادہشتگردوں کی مشہوری کاکام کررہاہے ،میڈیالوگوں کوخوفزدہ کرنابندکری(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :