دہشتگردی کے خلاف جنگ فوج اکیلے نہیں لڑسکتی ،عوام اورفوج کوایک ہوکردہشتگردی سے نمٹناہوگا،شیخ رشید احمد

نوازشریف کی جتنی بے عزتی ہونی تھی ہوگئی ،پانامہ کیس کاجوبھی فیصلہ آجائے فرق نہیں پڑیگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 03:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ فوج اکیلے نہیں لڑسکتی ،عوام اورفوج کوایک ہوکردہشتگردی سے نمٹناہوگا،نوازشریف کی جتنی بے عزتی ہونی تھی ہوگئی ،پانامہ کیس کاجوبھی فیصلہ آجائے فرق نہیں پڑیگا۔پیرکے وزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئیا نہوںنے کہاکہ قوم کوایک ہوکردہشتگردی سے نمٹناہوگااورعوام کودہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کاساتھ لیناہوگا۔

پاک فوج اکیلے جنگ نہیں لڑسکتی ۔انہوںنے کہاکہ حافظ سعیدپاکستان میں دہشتگردی کے کسی واقعے میں ملوث نہیں ،ان کی نظربندی بھارت اورامریکہ کے کہنے پرکی گئی ۔ان کی نظربندی ختم ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ خودکش بمباروں کوروکنازیادہ مشکل ہے ،میں نے بہت پہلے کہہ دیاتھاکہ دہشتگردمتحدہوچکے ہیں ،جوکسی بڑے خطرے کاپیش خیمہ بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کومحروم رکھاجارہاہے ۔

جنوبی پنجاب کوغربت اوربے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیاگیا،ہم نے جنوبی پنجاب کودیاہی کیاہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس کاجوبھی فیصلہ آئے فرق نہیں پڑیگا،وزیراعظم نوازشریف کی جتنی بے عزتی ہونی تھی ہوگئی میں نے کبھی زندگی میں ہارنہیں مانی مجھے صرف موت ہی شکست دے سکتی ہے (یاسرعباسی)