سانحہ سیہون کے بعد گھوٹکی ضلع میں آپریشن ، 22 افغانیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا

منگل 21 فروری 2017 03:10

سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ضلع گھوٹکی میں سانحہ سیہون شریف کے بعد پولیس انتظامیہ نے بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، سیہون سانحہ کے بعد آپریشن کے تحت ضلع سے 22 افغانیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ضلع گھوٹکی کے ایس ایس پی مسعود احمد بنگش نے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی، انہوں نے مذیدبتایا کہ ضلع گھوٹکی کے تمام مدارس رجسٹرڈ ہیں اس کے باوجود پولیس مدارس سمیت تمام علاقوں کی نگرانی کر رہی ہے ۔