کینیڈا ایشیا پیسفک ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے،قمرالغبرا

اتوار 19 فروری 2017 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2017ء) کینیڈا کے پارلیمنٹری سیکرٹری برائے خارجہ امور قمرالغبرا نے کہا ہے کہ کینیڈا ایشیا پیسفک ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، امید ہے کہ ایشیائی ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2021-22ء میں کینیڈا کی رکنیت کے حوالے سے حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی جانب سے دی گئی رسمی لنچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ایشیا پیسفک گروپ کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر قمرالغبرا نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان انتہائی کارآمد اور کامیاب ثابت ہوا جس کے دوران اس نے ارکان پارلیمنٹ ، وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :