سیاحت کا فروغ معاشی ترقی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،منظور الحق ملک

سیاحت کی صنعت کے فروغ سے نہ صرف ملک میں معیشت میں بہتری بلکہ پاکستان کا وقار بھی عالمی برادری میں بلند اور امن و امان کی فضا قائم ہوگی، ریجنل چیئرمین ا یف پی سی سی آئی

ہفتہ 18 فروری 2017 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) سیاحت کا فروغ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔سیاحت کی صنعت کے فروغ سے نہ صرف ملک میں معیشت میں بہتری أئے گی بلکہ پاکستان کا وقار بھی عالمی برادری میں بلند ہو گا اور امن و امان کی فضا قائم ہوگی۔ان خیالات کا اظہارا یف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک نے چوہدری عبدالغفورخان منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے دورا کے موقع پر کیا۔

منظور الحق ملک نائب صدر اینڈ ریجنل چیئرمین ا یف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔سیاحت ایک غیر معمولی صنعت ہے جو کہ ملکی زرمبادلہ میں اضافے،غربت میں کمی،روزگار کے مواقع پیدا کرنے،اندرون اور بیرون ملک کے لوگوں میں باہمی ہم أہنگی اور رابطے بڑھانے میں بہترین کردار اداکر سکتی ہے۔

چوہدری عبدالغفورخان مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن( پی ٹی ڈی سی )نے کہاکہ وہ پا کستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو فعال ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشاں ہیں جس کے لئے پی ٹی ڈی سی مختلف بین الاقوامی تنظموں،ایئرلائنر اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کر رہی ہیں۔اثارقدیمہ اور ثقافتی مقامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان میںہندووں اور سیکھوںکے بہت سے اہم مذہبی مقامات ہیں اور مذہبی سیاحت کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں ہے۔ان کا کہنا تھا مذہبی سیاحت ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔منظور الحق ملک نائب صدر اینڈ ریجنل چیئرمین ا یف پی سی سی آئی اور چوہدری عبدالغفورخان منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ( پی ٹی ڈی سی )نے 2017 کو سیاحت کا سال قرار دیتے ہوئے کہا سیاحت ہی وہ صنعت ہے جو معمولی سرمایہ کاری سے بہترین زرمبادلہ ملک میں لا سکتی ہی

متعلقہ عنوان :