کوئٹہ,رکن قومی اسمبلی اکرم شیخ کی اسکواڈ میں شامل گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق

ہفتہ 18 فروری 2017 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے رکن قومی اسمبلی اکرم شیخ کی اسکواڈ میں شامل گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب مسلم لیگ ن کے ایم این اے اکرم شیخ کے سکواڈ گاڑی الٹنے سے گن مین سجاد حسین موقع پر ہلاک ہو گیالاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔