گوجرانوالہ، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق،خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

ہفتہ 18 فروری 2017 23:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی‘ خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ پولیس نے دولہے او راس کے چچا کو گرفتار کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ وانڈو کی حدود میںپیش آیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے دولہے اور اس کے چچا کو گرفتار کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :