ء میں اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان کیلئے ملک کو نظریاتی معاشی اور جمہوری کرپشن سے نجات دلانے اور انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کی تیاریوں کے لیے جلسوں ، ریلیوں ، سیمینارز اور 23 مارچ سے بڑی عوامی رابطہ عوام مہم کاآغاز کرے گی

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ میں خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 2017 ء میں اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان کے لیے ملک کو نظریاتی معاشی اور جمہوری کرپشن سے نجات دلانے اور انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کی تیاریوں کے لیے جلسوں ، ریلیوں ، سیمینارز اور 23 مارچ سے بڑی عوامی رابطہ عوام مہم کاآغاز کرے گی ۔

ہفتہ کو منصورہ میں لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ میں مذاکرہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری ترجیح ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظریہ ، اسلامی تہذیب ، اسلامی قوانین کی حفاظت کے لیے دینی جماعتوں کے متحدہ کردار کے لیے جماعت اسلامی فعال اور مثبت کردار ادا کرے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں مقتدرطبقہ نے عوام پر راج کیاہے لیکن پاکستان کو جہالت ،غربت ، بے روزگاری اور دنیا بھر میں اپنی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

غلط پالیسیوں اور بد نیتی پر مبنی ریاستی نظام کی وجہ سے پاکستان دشمن قوتیں دہشتگردی کا نیٹ ورک مضبوط بناچکی ہیں ۔ جماعت اسلامی نااہل و کرپٹ نظام کے مقابلہ میں بہتر حکومت دے گی اور داخلہ ، خارجہ ، معاشی محاذ پر شخصی نہیں قومی مفاد کے لیے اچھے اور بہتر اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں جماعت اسلامی جیسی جمہوری ، اہل اور دیانتدار جماعت ہی ملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے ۔مذاکرہ سے میاں مقصود احمد ، ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی ، مشتاق احمد خان ، عبدالحق ہاشمی نے بھی خطاب کیا اور پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، امن و امان اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔