قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 18 فروری 2017 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان عبدالرحمان زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عطاء اللہ ولد عبدالقیوم کو قتل کردیا لیویز نے لاش قبضے میں لیکر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچائی جہاں پر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔