پانامہ کیس میں جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے ،شہبازشریف کی نااہلی کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے‘نعیم الحق

حکمرانوں نے کسانوں اور زرعی شعبہ کوتباہ کردیا ہے ،فخر سے کہتے ہیں ملک ترقی کررہا ہے ‘تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاکہ پانامہ کیس کی کاروائی بدھ تک ختم ہوجائے گی، شریف فیملی پانامہ کیس کافیصلہ قبول نہیں کرے گی، نوازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا اورسچائی کو چھپایا، اس وقت ملک سنگین سیاسی اور اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے جو کہ2013 ء کی دھاندلی شدہ انتخابات کے باعث ہے ۔

ان خیالات کااظہارا نہوںنے نعیم الحق نے اعجازاحمدچوہدری اور میاں اسلم اقبال کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میںمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں عمران خان پانامہ کیس لے کر گئے، ماہ سے قوم کو بیوقوف بنایاجا رہا ہے ، سچ سے جلد پردہ اٹھے گا اور فیصلہ آئے گا ، نوازشریف نااہل ہوجائیں گے کیونکہ انہوں نے دو تین بار اپنے حلف کی خلاف ورزی کی سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ بھی حکومت نے غائب کردی ، ڈا ن لیکس پر کمیشن بنایا گیا اور کی تحقیقات میں بھی مریم صفدر اور نوازشریف کی رپورٹ چھپائی اور ان کا بیان بھی ریکارڈ نہیںکروایا گیا یہ فوج کے خلاف سازش تھی وہ رپورٹ جلد سامنے لائی جائے ۔

(جاری ہے)

چارسالوں میں سات ہزار ارب روپے قرض لیا گیا ۔ ہر روزایک سے سوارب کے نئے چھاپے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے کسانوں اور زرعی شعبہ کوتباہ کردیا ہے ،فخر سے کہتے ہیںکہ ملک ترقی کررہا ہے ، 70 سے 80 فیصدلوگ بے روز گار ہیں ،قومی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر بے ایمان ہیں ، نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف ریفرنس نہیںبھیجا گیا ، حکومتی انکشاف سے قوم کے سامنے بے ایمانی ، جھوٹ اور منی لانڈرنگ سامنے لائیںگے، فوج کو گالیاں دینے والا وزیردفاع اورمنی لانڈرنگ کرنے والا وزیرخزانہ بناہواہے ۔

حکمرانوں سے نجات حاصل کریںگے۔تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے قوم کے سامنے انتخابی منشور لائیں گے جو انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح کاسبب بنے گا، آج پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ۔ شہبازشریف کے خلاف ریفرنس سپیکر نے مستر د کردیا ہے ،جو بے ایمانی پر مشتمل ہے۔نعیم الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریںگے، سچ کا فیصلہ ہوگا، پورا فیصلہ آگیا ہے پہلی فرصت میں لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ رجوع کریںگے ۔

سپیکر نے عدالت میں زیرسماعت قرار دے کر ریفرنس کو مسترد کردیا گیا ، شہبازشریف کی نااہلی کے لیئے اسمبلی کے اندر اور باہر قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے، اٹک اور سرگودھا کے جلسے منسوخ کر دیئے ہیں، شہبازشریف نے جب ریمنڈ ڈیوس کو رہا کروانے کے لئے ساری رات رانا ثناء اللہ جیل میں بیٹھے رہے ، دہشتگرد گروپوں کے ساتھ ان کے روابط ہیں، ان کے خلاف ایکشن نہیں ہونے دیا جا رہا ، جس کی نوازشریف اور چوہدری نثار نے بھی معاونت کی ،اگرکمیشن بنا تو پانامہ کے لئے کوئی بھی اعلیٰ عدالت اقدام کرتی ہے تو قبول کریںگے۔

اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف دائرریفرنس میں اختیار ا ت کا ناجائز استعمال کیاگیا اور ثابت شدہ حقیقت تسلیم نہ کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا 40 اور 41 پیرا پڑھا ہے جس میں شہبازشریف نے اپنی خاندانی شوگرملز اس علاقے میں لگائیں جہاں پابندی ہے ، شوگرملز لگانے سے شہبازشریف نے ذاتی اورخاندانی مفاد ات کو قومی و مفاد عامہ پر ترجیح دی۔

عدالت نے سپیکر کو انصاف ینے کا حکم دیا تو سپیکر پنجاب اسمبلی جس ریفرنس کو صرف مسترد کیاوہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔شہبازشریف نے اپنے خاندانی کاروبار کو فائدہ اور قومی مفاد کو نقصان پہنچایا ، سپریم کورٹ نے شوگر ملوں کو بند کرنے کا حکم دیا قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی، کیبنٹ کمیٹی اور سیکرٹری نے اپروو کیاگیا کہ شہبازشریف سیکرٹری پنجاب حکومت حصہ ہیں کہ نہیں میں پوچھتا ہوں، دوسرا ریفرنس حدیبیہ پیپر مل کے قرضے 34 ملین ڈالر جمع کروانے لندن میں شہبازشریف ڈیفالٹ ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :