Live Updates

پانامہ کیس کی کاروائی بدھ تک ختم ہوجائے گی، شریف فیملی پانامہ کیس کافیصلہ قبول نہیں کرے گی، پی ٹی آئی رہماء

ہفتہ 18 فروری 2017 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، اعجازاحمدچوہدری اور میاں اسلم اقبال کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میںمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانامہ کیس کی کاروائی بدھ تک ختم ہوجائے گی، شریف فیملی پانامہ کیس کافیصلہ قبول نہیں کرے گی، نوازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا اورسچائی کو چھپایا، اس وقت ملک سنگین سیاسی اور اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے جو کہ2013 ء کی دھاندلی شدہ انتخابات کے باعث ہے ، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں عمران خان پانامہ کیس لے کر گئے، ماہ سے قوم کو بیوقوف بنایاجا رہا ہے ، سچ سے جلد پردہ اٹھے گا اور فیصلہ آئے گا ، نوازشریف نااہل ہوجائیں گے، کیونکہ انہوں نے دو تین بار اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ، سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ بھی حکومت نے غائب کردی ، ڈا ن لیکس پر کمیشن بنایا گیا اور کی تحقیقات میں بھی مریم صفدر اور نوازشریف کی رپورٹ چھپائی اور ان کا بیان بھی ریکارڈ نہیںکروایا گیا یہ فوج کے خلاف سازش تھی وہ رپورٹ جلد سامنے لائی جائے ، چارسالوں میں سات ہزار ارب روپے قرض لیا گیا ، ہر روزایک سے سوارب کے نئے چھاپے جا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے کسانوں اور زرعی شعبہ کوتباہ کردیا ہے ،فخر سے کہتے ہیںکہ ملک ترقی کررہا ہے ، 70 سے 80 فیصدلوگ بے روز گار ہیں ،قومی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر بے ایمان ہیں ، نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف ریفرنس نہیںبھیجا گیا ، حکومتی انکشاف سے قوم کے سامنے بے ایمانی ، جھوٹ اور منی لانڈرنگ سامنے لائیںگے، فوج کو گالیاں دینے والا وزیردفاع اورمنی لانڈرنگ کرنے والا وزیرخزانہ بناہواہے ، حکمرانوں سے نجات حاصل کریںگے، تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے قوم کے سامنے انتخابی منشور لائیں گے جو انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح کاسبب بنے گا، آج پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ، شہبازشریف کے خلاف ریفرنس سپیکر نے مستر د کردیا ہے ،جو بے ایمانی پر مشتمل ہے ،نعیم الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریںگے، سچ کا فیصلہ ہوگا، پورا فیصلہ آگیا ہے پہلی فرصت میں لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ رجوع کریںگے ،سپیکر نے عدالت میں زیرسماعت قرار دے کر ریفرنس کو مسترد کردیا گیا ، شہبازشریف کی نااہلی کے لیئے اسمبلی کے اندر اور باہر قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے، اٹک اور سرگودھا کے جلسے منسوخ کر دیئے ہیں، شہبازشریف نے جب ریمنڈ ڈیوس کو رہا کروانے کے لئے ساری رات رانا ثناء اللہ جیل میں بیٹھے رہے ، دہشتگرد گروپوں کے ساتھ ان کے روابط ہیں، ان کے خلاف ایکشن نہیں ہونے دیا جا رہا ، جس کی نوازشریف اور چوہدری نثار نے بھی معاونت کی ،اگرکمیشن بنا تو پانامہ کے لئے کوئی بھی اعلیٰ عدالت اقدام کرتی ہے تو قبول کریںگے، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف دائرریفرنس میں اختیار ا ت کا ناجائز استعمال کیاگیا اور ثابت شدہ حقیقت تسلیم نہ کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا 40 اور 41 پیرا پڑھا ہے جس میں شہبازشریف نے اپنی خاندانی شوگرملز اس علاقے میں لگائیں جہاں پابندی ہے ، شوگرملز لگانے سے شہبازشریف نے ذاتی اورخاندانی مفاد ات کو قومی و مفاد عامہ پر ترجیح دی، عدالت نے سپیکر کو انصاف ینے کا حکم دیا تو سپیکر پنجاب اسمبلی جس ریفرنس کو صرف مسترد کیاوہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، شہبازشریف نے اپنے خاندانی کاروبار کو فائدہ اور قومی مفاد کو نقصان پہنچایا ، سپریم کورٹ نے شوگر ملوں کو بند کرنے کا حکم دیا قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی، کیبنٹ کمیٹی اور سیکرٹری نے اپروو کیاگیا کہ شہبازشریف سیکرٹری پنجاب حکومت حصہ ہیں کہ نہیں میں پوچھتا ہوں، دوسرا ریفرنس حدیبیہ پیپر مل کے قرضے 34 ملین ڈالر جمع کروانے لندن میں شہبازشریف ڈیفالٹ ہو ئے تھے ، الیکشن لڑنے سے پہلے اور بعد میںوہ اخلاقی اور قانونی طور پر نااہل ہیں، انہوں نے کہاکہ وقت قریب ہے کہ عدالتیں بھی انہیں نااہل قرار دیں گی ،شہباشریف نے انوارالحق کو پکڑ کر پریس کانفرنس کی ، دہشتگردوں کا ڈسکریڈٹ آپ کے ذمے ہے ، عمران خان پر پولیس کے حوالے سے تنقید سورج پر تھوکنے کے مترادف ہے ، کے پی کے حکومت کا پا س کردہ پولیس ایکٹ دوسرے صوبوں میں پاس کیا جائے ، 5217 پولیس اہلکار شریف فیملی کی ذاتی سیکیورٹی پر مامور ہیں ، شریف خاندان اپنی ادائوں پر بھی غور کریں، پانچ دنوں میں دہشتگردی کے سات واقعات ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق امریکہ کو حق ہے کہ وہ دشمن کا پیچھا کرسکتا ہے ،بطور پاکستانی مجھے بھی حق ہے کہ میں اپنے دشمنوں کا پیچھا کروں ،سانحہ سہون شریف کے شہداء کے اعضاء کچڑے کے ڈھیر پر پھینکنا انتہائی افسوسناک ہے اور لمحہ فکریہ ہے ، سچ سامنے آئے گا (ن) لیگ کے وزرا اور فیملی کو قابل قبول نہیں ہوگا، تمام شواہد تضادات ،تقریر اور انٹرویو پر فاضل جج کے لئے فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہوگا، آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر نوازشریف اور شہبازشریف پورا نہیں اترتے ، میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے اند ر بل لا رہے ہیں ، پولیس اختیارات کے پی کے کی طرح پنجاب پولیس کو بھی اختیار ات دیئے ہیں،بعدازاں نعیم الحق اور اعجازاحمدچوہدری سانحہ لاہور میںشہید ہونے والے کپٹن (ر) احمد مبین کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی ، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد صدیق خان، نعمان چٹھہ،عائشہ چوہدری ، وسیم ظفر جٹ ، مرزا عدیل بیگ ،رانا اختر حسین اور اشتیاق ملک بھی موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات