سانحہ سیہون شریف کا مقدمہ درج، 5 نامعلوم افراد نامزد

ہفتہ 18 فروری 2017 22:27

سانحہ سیہون شریف کا مقدمہ درج، 5 نامعلوم افراد نامزد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں. جامشورومیں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پرخودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سب انسپیکٹررسول بخش پنہورکی فریاد پرخودکش بمبار سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،جبکہ مقدمے میں دہشت گردی اورایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گی ہیں۔

(جاری ہے)

درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 نامعلوم افراد ریکی کرتے رہے اوروقوعہ کے بعد فرارہوگئے، مزار پر7 بج کر ایک منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 74 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل درگاہ لعل شہبازقلندرمیں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 88 ہوگئی،جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :