بلاول ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر سجاول فیصل سجاد سے گاڑی چھین لی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) بلاول ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر سجاول فیصل سجاد سے گاڑی چھین لی،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلاول ہاؤس کلفٹن کے قریب سے ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر سجاول کی گاڑی اسلحے کے زور پر چھین لی گئی،پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیپارٹمنٹ سجاول فیصل سجاد کو 3 نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر روکا اور فیصل سجاد کو گاڑی سے باہر نکال کر خود گاڑی چھین کر فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق گاڑی چھیننے کا واقعہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں ہوا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا،جبکہ گاڑی میں لگے ٹریکر کی مدد سے بھی کیا گیا،تاہم کچھ ہی دیر بعد گاڑی بن قاسم پارک کے قریب خالی پلاٹ میں لاوارث حالت میں مل گئی،جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی،لیکن واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تفتیش ضرور کی جائے گی،تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ رونمانہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :