امن وامان کی صورتحال ، اسلامی یونیورسٹی میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے جائزہ

معہ میں امن و امان کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں، ڈاکٹر معصوم یسین زئی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ملک میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس کی صدارت ر یکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یسین زئی نے کی ۔نیو کیمپس میں ہونے والے اس اجلاس میں جامعہ کے میل کیمپس،خواتین کیمپس، ایڈمن بلاک اور فیصل مسجدکیمپس میں سکیورٹی اقدامات بارے چیف سکیورٹی آفیسر کمانڈر ریٹائرڈ آفتاب اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ٓاس موقع پر ڈاکٹر معصوم یسین زئی نے کہا کہ ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے افسوسناک واقعات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ جامعہ میں امن و امان کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچنے کے لیے جامع سکیورٹی پالیسی وضع کی جاے اور اس حوالے سے پیش رفت بارے جلدازجلد آگاہ کیا جاے۔جامعہ کے ریکٹر نے سیہون ، لاہور مال روڈ اور پشاور سمیت دیگر واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا ۔ اجلاس میںیونیورسٹی کے، نائب صدور،ڈائریکٹر جنرل اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔آخر میں ملکی امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :