امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ریپڈ رسپانس فورس کا قیام

ہفتہ 18 فروری 2017 22:11

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) لاڑکانہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کی جانب سے ریپڈ رسپانس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں پولیس فورس کے 110 پولیس اہلکار شامل ہیں جن کی سربراہی ایس آئی پی وحید منگی کریں گے جو شہر کے خارجی و داخلی راستوں کی نگرانی سمیت شہر میں دو شفٹوں میں کام کرے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طلیف کی سربراہی میں ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں نے شہر کے اسٹیشن روڈ، پاکستانی چوک، رائل روڈ، جناح باغ چوک، مچھلی مارکیٹ، جیلس بازار، نوڈیرو چوک، بندر روڈ اور دیگر علاقوں کا گشت کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل نے بتایا کہ لاڑکانہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرا رکھنے کے لئے ریپڈ رسپانس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو صبح و شام کی دو شفٹوں میں کام کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر جس بھی تھانے کی حدود میں کوئی جرم ہوا تو اس حدود کے ایس ایچ او کو ذمہ دار قرار دے کر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :