خانیوال‘ لیڈی ہیلتھ ورکر کا تنخواہوں کی کٹوتی پر احتجاج

ہفتہ 18 فروری 2017 21:07

خانیوال‘ لیڈی ہیلتھ ورکر کا تنخواہوں کی کٹوتی پر احتجاج
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) لیڈی ہیلتھ ورکر کا تنخواہیں کاٹنے پر دفتر کے باہر احتجاج ان کا کہنا تھا کہ ہماری تنخواہیں اگر پوری نہ دے گئیں تو کام نہیں کریں گے خانیوال کے ای ڈی او آفس میں تین اداروں کی لیڈی ہیلتھ ورکرز شامکوٹ ،ماہنی سیال اوربھیرووال نے ہسپتال میں اپنی تنخواہیں کاٹنے پر بھر پور احتجاج کیا ن کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ٹارگٹ دیا جاتا ہے وہ نا قابل گزیر ہیں ہم اس ٹارگٹ کوکیسے پورا کریں کہ ہمارے موضع میں جتنے مریضان ہیں ان کو ہی دیکھا اور ادویات دی جا سکتی ہیں ہم اپنا خرچہ کر کے روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں مگر ہماری تنخواہیں کاٹنا ایک سخت اور نا قابل عمل فعل ہے اگر ایسا کیا گیا تو ہم ہر گز کام نہیں کریں گے جبکہ انچارج ڈاکٹر حسن پراچہ نے کہا ہے حکومت پنجاب کی طرف اربوں کی لاگت سے فنڈ ز جاری کئے جاتے ہیں ہمیں کام کرنا ہے غریب عوام کی مدد کرنا ہے جو کام نہیں کرے گا اس کی تنخواہ کو قرق کیا لیا جائے گا جبکہ دوسری طرف ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے کبھی بھی کسی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں نہیں کاٹی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :