Live Updates

کر پشن ثابت ہو نے پرعدالت حکومت کا بو ریا بستر ا لپیٹ دیگی،میجر(ر)طاہرصادق

مقامی حکومتوں کو اختیارات نہ دینے پر (ن) لیگی چیئرمین بھی شہباز شریف سے نالاں ہیں ،تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 20:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عدالت جلد ہی کر پشن ثابت ہو نے پر بو ریا بستر ا لپیٹ دے گی جبکہ حکومت ختم ہو نے کے بعد اٹک میں مسلم لیگ(ن) کے کا رکنان جن کی اکثریت با ضمیر ہے ولیٹہ پروگرام میں ہم اپنے ساتھ ملا لیں گے کیو نکہ اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور ممبران اسمبلی نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، نا انصافی ،کر پشن ، لوٹ مار ، اقربا پر وری ، سرکاری وسائل کو شیر مادر کی طرح استعمال کر نے اور عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتی کسی ڈیم کے پُرفضا مقام پر محمد فیاض اور دیگر کی جانب سے دیے گئے پُر تکلف ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک ملک جمشید الطاف ،سابق نائب تحصیل ناظم ملک عنصر سدریال ، ملک امانت راول، چیئرمین یو سی کھنڈا ملک غلام حسین ،ملک نصرت ماجھیا ،سردار شیر جنگ خان ،سردار پھتی خان ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی میجرطاہر صادق نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات نہ دینے پر (ن) لیگی چیئرمین بھی شہباز شریف سے نالاں ہیں حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینا آئین کی خلاف ورزی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اس موقع پر وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف ،ملک امانت راول ،ملک فیاض و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :