پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مون مارکیٹ میں سوادی ریسٹورنٹ سیل، ناقص صفائی اور زائدالمیعاد تیل کے استعمال پر فرائی چکس کو ایک لاکھ، بندو خان کو50ہزار جرمانہ،کشمیر روڈ پرلنگ فنگ،سبزہ زار میں گورمے اور ڈوسے بیکرز سمیت متعدد ملک شاپس کو جرمانے
ہفتہ 18 فروری 2017 20:45
(جاری ہے)
کشمیر روڈ پر لنگ فنگ ریسٹورنٹ کو ککنگ کے لیے زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے، کھلی گندی نالیوں، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور تمام ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سی12ہزار روپے شملہ پہاڑی کے قریب نیشنل کو آپریٹیو سپلائی کارپوریشن سٹورکو زائدالمعیاد ڈرنکس کی موجودگی پر4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
مزید کارروائی کرتے ہوئے اچھرہ فیروز پور روڈ پر واقع رحمت جوس کارنرکو ٹوٹے پھوٹے فریزرزصفائی کے ناقص حالات اور زائدالمعیادڈرنکس کی وجہ سے 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔بی بی پاک دامن کے قریب مولا علی ملک شاپ ،عباس پان شاپ،فیاض پان شاپ اور علی وارث کوزی حلیم کو بہتری اور فوڈ لائسنس جبکہ علی حسن کیش اینڈ کیری کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔شالیمار ٹائون کی ٹیم نے بھوگیوال میں ارشاد بھلی پکوڑیاں والے شاپ کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت،پکوڑیاں براہ راست فرش پر رکھنے،مکڑی کے جالوں اورصفائی کے انتہائی ناقص حالات کی بنا پر 10ہزار روپے ، اچھا ملک شاپ کو4ہزار روپے جرمانہ جبکہ میاں ملک شاپ اور علی عثمان ملک شاپ کوبہتری کے احکامات جاری کیے۔سمن آباد ٹائون وحدت روڈ پر العمران ملک شاپ اورماما ملک شاپ کو 10،10ہزار روپے جرمانہ جبکہ ندیم شہید روڈ پر واقع علی چکن سیل پوائنٹ،حیدر چکن سیل پوائنٹ اور لطیف چکن سیل پوائنٹ کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے جوڑے پل پرہزارہ ہوٹل کو10ہزار روپے ، داتا علی ہجویری نان شاپ کو2500روپے جرمانہ کیا۔مین بازار غازی آباد میں عابد فروزن فوڈ، خان برگر، بٹ دہی بھلے اینڈ فاسٹ فوڈ زاورمنیر سموسہ اینڈ ٹی سٹال کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے جلو موڑ پر حاجی ملک شاپ کو جرمانہ جبکہ علی رضا پان شاپ،صابری سٹور، حسن سٹور، امجد کریانہ سٹور،شمع سویٹس،اعجاز کریانہ سٹور،مکہ سویٹس ،ہیپی ،جوجوپان شاپ ،ہوم جنرل سٹور،شاہی قلفی اینڈ آئس کریم،مدینہ سویٹس،لاثانی کریانہ سٹور،گورمے سویٹس کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.