پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مون مارکیٹ میں سوادی ریسٹورنٹ سیل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ناقص صفائی اور زائدالمیعاد تیل کے استعمال پر فرائی چکس کو ایک لاکھ، بندو خان کو50ہزار جرمانہ کیا کشمیر روڈ پرلنگ فنگ،سبزہ زار میں گورمے اور ڈوسے بیکرز ، متعدد ملک شاپس کو جرمانے
ہفتہ 18 فروری 2017 20:37
(جاری ہے)
کشمیر روڈ پر ریسٹورنٹ کو ککنگ کے لیے زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے، کھلی گندی نالیوں، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور تمام ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سی12ہزار روپے شملہ پہاڑی کے قریب نیشنل کو آپریٹیو سپلائی کارپوریشن سٹورکو زائدالمعیاد ڈرنکس کی موجودگی پر4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
مزید کارروائی کرتے ہوئے اچھرہ فیروز پور روڈ پر واقع رحمت جوس کارنرکو ٹوٹے پھوٹے فریزرزصفائی کے ناقص حالات اور زائدالمعیادڈرنکس کی وجہ سے 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔بی بی پاک دامن کے قریب مولا علی ملک شاپ ،عباس پان شاپ،فیاض پان شاپ اور علی وارث کوزی حلیم کو بہتری اور فوڈ لائسنس جبکہ علی حسن کیش اینڈ کیری کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔شالیمار ٹائون کی ٹیم نے بھوگیوال میں ارشاد بھلی پکوڑیاں والے شاپ کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت،پکوڑیاں براہ راست فرش پر رکھنے،مکڑی کے جالوں اورصفائی کے انتہائی ناقص حالات کی بنا پر 10ہزار روپے ، اچھا ملک شاپ کو4ہزار روپے جرمانہ جبکہ میاں ملک شاپ اور علی عثمان ملک شاپ کوبہتری کے احکامات جاری کیے۔سمن آباد ٹائون وحدت روڈ پر العمران ملک شاپ اورماما ملک شاپ کو 10،10ہزار روپے جرمانہ جبکہ ندیم شہید روڈ پر واقع علی چکن سیل پوائنٹ،حیدر چکن سیل پوائنٹ اور لطیف چکن سیل پوائنٹ کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے جوڑے پل پرہزارہ ہوٹل کو10ہزار روپے ، داتا علی ہجویری نان شاپ کو2500روپے جرمانہ کیا۔مین بازار غازی آباد میں عابد فروزن فوڈ، خان برگر، بٹ دہی بھلے اینڈ فاسٹ فوڈ زاورمنیر سموسہ اینڈ ٹی سٹال کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے جلو موڑ پر حاجی ملک شاپ کو جرمانہ جبکہ علی رضا پان شاپ،صابری سٹور، حسن سٹور، امجد کریانہ سٹور،شمع سویٹس،اعجاز کریانہ سٹور،مکہ سویٹس ،ہیپی ،جوجوپان شاپ ،ہوم جنرل سٹور،شاہی قلفی اینڈ آئس کریم،مدینہ سویٹس،لاثانی کریانہ سٹور،گورمے سویٹس کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.