فاٹا اورخیبرپختونخوا میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان

ہفتہ 18 فروری 2017 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہفتہ سے اتوار کے روز اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پاراچنار میں درجہ حرارت منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پر کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ،برفباری کا بھی امکان ہے ،محکمہ موسمایت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں 21، پاراچنار17، کالام، میرکھانی16، پٹن13، بالاکوٹ10، چترال08، دروش07، سیدوشریف05، مالم جبہ04 ،لوئردیر01 اور کاکول میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پاراچنار منفی 07، مالم جبہ منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔چترال،دیر، کالام اور دروش میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26ریکارڈ کیا گیا،پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود ہے۔

متعلقہ عنوان :