پانامہ کیس،حکمران خاندان اب تک قطری خط کے سوا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا‘ حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ‘عمران خان

ہفتہ 18 فروری 2017 19:55

پانامہ کیس،حکمران خاندان اب تک قطری خط کے سوا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران خاندان پانامہ کیس میں اب تک قطری خط کے سوا کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا‘ حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران پانامہ کیس کے علاوہ فاٹا اصلاحات اور دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہناتھا کہ کہ پانامہ کیس میں اہم فیصلے کی پوری توقع ہے، قطری خط کی اہمیت نہیں۔ حکمران خاندان کے وکلاء کو بھی معلوم ہے کہ ان کا کیس مضبوط نہیں ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکمران خاندان عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ہے اور صرف قطری خط پیش کیا ہے حکمران خاندان کے جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :