تیمرگرہ ،جے یو آئی کا میڈ یکل کا لج منصو بہ کے التوا ء کے خلا ف بھرپور احتجاج کا اعلا ن

ہفتہ 18 فروری 2017 19:55

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) جمعیت طلبہ اسلام دیر لویر نے میڈ یکل کا لج منصو بہ التوا ء کے خلا ف بھرپور احتجاج شرو ع کر نے کا اعلا ن کردیا ،تیمرگرہ پریس کلب میں صحا فوں سے گفتگو کر تے ہوئے جے ٹی آئی دیر لویر کے جنرل سیکر ٹری نا صراللہ خان نے کہا صو با ئی حکومت کی جانب سے تیمرگرہ میڈ یکل کا لج منصو بہ ختم کر نے حوالے سے کو ئی فیصلہ قبول نہیں اور اس کے خلاف جلد بھرپور احتجاجی تحریک چلا ئی جا ئیگی ،انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لئے میگاپرا جیکٹ شرو ع کر نے کی بجا ئے منظورشدہ پراجیکٹ ختم کر نے بڑی نا کا می ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کو دینی مدارس اور مذ ہبی اداروں کے سا تھ جو ڑ نا افسوس نا ک ہے حکومت دہشت گردوں کے حقیقی سرپرستوں کے خلا ف کاراوائی کریں ،انہوں نے گزشتہ روز کامیاب مقاصد تعلیم کا نفرنس میں ہزاروں طلبہ کی شر کت پر تمام منتظمین کو مبار کباد اورحاضرین کا شکر یہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :