لاہور، مقدمہ قتل میں تفتیش کی ضمنیاں تبدیل کرنے کے مجرم پولیس انسپکٹر کو چھ سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ہفتہ 18 فروری 2017 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) اینٹی کرپشن کے سینئر جج محمد قاسم نے ایک مقدمہ قتل میں تفتیش کی ضمنیاں تبدیل کرنے کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث مجرم پولیس انسپکٹر محمد عمران کو چھ سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

مجرم کے خلاف چالان اینٹی کرپشن نے پیش کیا تھا۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :