کمشنر قصور کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ‘ہیلتھ افسران نے بریفنگ دی

غیر حاضری پر اے ڈی فشریز کو شوکاز نوٹس ‘ضلع بھر کے جوہڑوں میں لاروے سائیڈنگ کا عمل شروع کیا جائے ‘ڈی سی عمارہ خان

ہفتہ 18 فروری 2017 18:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بریفنگ دی ۔اجلاس کو ڈینگی لاجسٹک کا ڈیٹا دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ تمام مشینری موجود ہے اور ہماٹالوجی انالائزر کی مزید ضرورت ہے۔

انسیکٹسائیڈکی سٹاک پوزیشن دکھائی گئی اور بتایا گیا کہ محکمہ صحت پنجاب سے مزید انسیکٹسائیڈ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لاروے سائیڈنگ جلد ازجلد مزید منگوائی جائے ۔ انڈرائیڈ فونز کے حوالے سے بتایا گیا کہ فروری کے مہینے میں پورے ضلع کے 120انڈرائڈ فونز سے 20563سرگرمیاں بھیجی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہاٹ اسپاٹس کی ڈائریکٹری کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹری تیار کر لی گئی ہے اس سال ہاٹ اسپاٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ڈائریکٹری اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے ۔

ڈینگی کیسز کا ڈیٹا دیکھایا گیا اور بتایا گیا کہ 2017میںضلع بھر سے صرف تحصیل پتوکی سے ڈینگی کے تین مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا ہے ۔ سرویلنس کا ڈیٹا دیکھایا گیا اور بتایا گیا کہ آبادی کے لحاظ سے اس سال انڈور سرویلنس ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے جوہڑوں میں فوری طور پر لاروے سائیڈنگ کا عمل شروع کیا جائے ۔

سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ اپنی نگرانی میں لاروے سائیڈنگ کروائیں اور سختی سے مانیٹرنگ کیجائے اور تصاویری ثبوت کیساتھ لاروے سائیڈنگ کی رپورٹ بھیجی جائیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک جوہڑوں کا سرویلنس کیا ہے جبکہ مچھلی بچہ چھوڑنے کا عمل مارچ میں شروع کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنیکا حکم دیااور ہدایت کی کہ اسکی کاپی سیکرٹری کو بھی بھیجی جائے ۔

ہیلتھ انسپکٹرز کے حوالے سے بتایا گیاکہ ابھی تک محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ انسپکٹرز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فوری طورپر ہیلتھ انسپکٹرز کی نومینیشن مجھے دیں تا کہ سیکرٹری ہیلتھ سے ہیلتھ انسپکٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کروایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :