مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم

یوروکی قدرمیں75پیسے کی کمی ریکارڈ، برطانوی پائونڈ کی قیمت بھی کم ہوگئی

ہفتہ 18 فروری 2017 17:46

مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ہفتہ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں4پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاتاہم اوپن مارکیٹ میںڈالرکی قدر10پیسے گھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید107روپے اورقیمت فروخت107.20روپے برقراررہی جبکہ یوروکی قدرمیں75پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید113.75روپے سے کم ہوکر113روپے اورقیمت فروخت115.25روپے سے کم ہو کر114.50روپے پرآگئی اسی طرح25پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.75روپے سے گھٹ کر132.50روپے اورقیمت فروخت134.25روپے سے گھٹ کر134روپے ہوگئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میںیوروکی قدرمیں15پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدرمیں80پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی۔#

متعلقہ عنوان :