کوئٹہ گلستان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص قتل

ہفتہ 18 فروری 2017 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) گلستان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گلستان کے علاقے کلی عبدالرحمان زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عطاء اللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کرد ی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی گلستان انتظامیہ کررہی ہے۔