نوازشر یف نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا او ر سچائی چھپائی ہے‘پانامہ کیس کی کاروائی بدھ تک مکمل ہو جائیں گی ‘ نعیم الحق

شر یف برادارن اس سپر یم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کر یں گے تحر یک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں بہت جلد قوم کو انقلابی منشو ر دیا جائیگا ‘بہت جلد پانامہ کیس کا فیصلہ قوم اور ملک کے حق میں آئیگا ‘دہشت گردی کی وجہ سے جلسوں کے شیڈول کو موخر کر دیا تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات کی اعجاز احمد چوہدری اور میاں اسلم اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشر یف نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا او ر سچائی چھپائی ہے‘پانامہ کیس کی کاروائی بدھ تک مکمل ہو جائیں گی مگر شر یف برادارن اس سپر یم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کر یں گے ‘ایک جج صاحب کہتے ہیں پانامہ کیس کے فیصلوں میں ہفتے لگیں گے ‘ منی لانڈرنگ والاملک کا وزیر خزانہ ‘دفاعی اداروں کو گالیاں دینے والا وزیر دفاع اور قاتل پنجاب کا وزیر قانون بنا ہوا ہے ‘تحر یک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں بہت جلد قوم کو انقلابی منشو ر دیا جائیگااور کا میابی حاصل کر یں گے ‘سپیکر پنجاب رانامحمد اقبال نے وزیر اعلی کے خلاف ہمارے ریفر نس کو بے ایمانی کا مظاہرہ کیا ہے ‘بہت جلد پانامہ کیس کا فیصلہ قوم اور ملک کے حق میں آئیگا ‘دہشت گردی کی وجہ سے جلسوں کے شیڈول کو موخر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ میں اعجاز احمد چوہدری اور میاں اسلم اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری نعیم الحق نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور آئندہ عام انتخابات کیلئے تحر یک انصاف نے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کر دیں ہے اور قوم کے پاس ایسا انقلابی منشور لیکر جائیں گے جن میں قومی مسائل کو حل کر نے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں حکمران رنگے ہاتھوں گر فتار ہو چکے ہیں اس لیے بہت جلدحکمران اپنے انجام سے دو چار ہوں گے کیونکہ آئندہ ہفتے تک پانامہ کیس کا فیصلہ بھی آنیوالا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہبا زشریف دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف صرف آپر یشن کی باتیں کر رہے ہیں عملی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے ہم آج بھی کہتے ہیں پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیلئے رینجرز اور دیگر سیکورٹی فورسز کو آپر یشن کر نا چاہیے ۔

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی کے خلاف ہمارے ریفر نس کو مستر د کر کے توہین عدالت کی ہے کیونکہ ہم سپیکر کے پاس خود نہیں بلکہ عدالت کے حکم پر گئے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شہبازشر یف اخلاقی اور آئینی طور پر نااہل ہو چکے ہیں اور بہت جلد وہ باقاعدہ طور پر قانونی طور پر بھی نااہل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :