سندھ کے مزارات کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ، محکمہ اوقاف کا وزارت داخلہ سندھ کو خط

ہفتہ 18 فروری 2017 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) محکمہ اوقاف کاسندھ کے تمام مزارات کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ کر درخواست دی ہے کہ موجودہ صورتحال میں مزارات کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کردی جائے۔

(جاری ہے)

سانحہ سیہون کے بعد کراچی میں زائرین کے لیے بند کیے گئے 27 مزار تاحال نہیں کھولے جاسکے،شہر میں ساڑھے تین ہزار مزارات موجود ہیں، سب سے بڑی درگاہ عبداللہ شاہ غازی مزار پر زائرین کی آمدورفت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :